سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 167

رقبیٰ کا بیان

راوی: عبداللہ بن جراح , عبیداللہ بن موسی , عثمان بن اسود , مجاہد ,

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَی عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ الْعُمْرَی أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ هُوَ لَکَ مَا عِشْتَ فَإِذَا قَالَ ذَلِکَ فَهُوَ لَهُ وَلِوَرَثَتِهِ وَالرُّقْبَی هُوَ أَنْ يَقُولَ الْإِنْسَانُ هُوَ لِلْآخِرِ مِنِّي وَمِنْکَ

عبداللہ بن جراح، عبیداللہ بن موسی، عثمان بن اسود، مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ عمریٰ یہ ہے کہ کوئی آدمی کسی آدمی سے کہے کہ فلاں چیز تمہارے لئے جب تک تم زندہ ہو۔ تو اب وہ چیز لینے والے کی ملک ہو جائے گی اور اس کے ورثاء کی جبکہ رقبی یہ ہے کہ انسان یوں کہے کہ وہ چیز تمہارے اور میرے میں سے بعد والے کی ہے، ہم میں سے جو بعد میں مرے گا اس کی ملکیت رہے گی۔

یہ حدیث شیئر کریں