سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 744

دعا میں حد سے بڑھنا منع ہے ۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , عفان , حماد بن سلمہ , سعیدجریری , ابی نعامہ , عبداللہ بن مغفل

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَنْبَأَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي نَعَامَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُغَفَّلٍ سَمِعَ ابْنَهُ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ الْقَصْرَ الْأَبْيَضَ عَنْ يَمِينِ الْجَنَّةِ إِذَا دَخَلْتُهَا فَقَالَ أَيْ بُنَيَّ سَلْ اللَّهَ الْجَنَّةَ وَعُذْ بِهِ مِنْ النَّارِ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ سَيَکُونُ قَوْمٌ يَعْتَدُونَ فِي الدُّعَائِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، عفان، حماد بن سلمہ، سعیدجریری، ابی نعامہ، حضرت عبداللہ بن مغفل نے اپنے صاحبزادے کو یہ دعا مانگتے سنا اے اللہ! میں آپ سے مانگتا ہوں سفید محل جنت کے دائیں حصہ میں جب میں جنت میں داخل ہوں۔ تو فرمایا پیارے بیٹے ! اللہ سے جنت مانگو اور دوزخ سے اللہ کی پناہ مانگو ( اور بس) کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا عنقریب کچھ لوگ دعا میں حد سے بڑھنا شروع کر دیں گے ۔

It was narrated from Abu Na'amah that 'Abd ullah bin Mughaffal heard his son say: "O Allah. I ask You for the white palace on the right-hand side of Paradise, when I enter it." He said: "O my son. ask Allah for Paradise and seek refuge with Him from Hell, for I heard the Messenger of Allah(saw) say: 'There will be people who will transgress in supplication:" (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں