سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 748

صبح و شام کی دعا۔

راوی: یعقوب بن حمید بن کاسب , عبدالعزیزبن ابی حازم , سہیل , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ کَاسِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصْبَحْتُمْ فَقُولُوا اللَّهُمَّ بِکَ أَصْبَحْنَا وَبِکَ أَمْسَيْنَا وَبِکَ نَحْيَا وَبِکَ نَمُوتُ وَإِذَا أَمْسَيْتُمْ فَقُولُوا اللَّهُمَّ بِکَ أَمْسَيْنَا وَبِکَ أَصْبَحْنَا وَبِکَ نَحْيَا وَبِکَ نَمُوتُ وَإِلَيْکَ الْمَصِيرُ

یعقوب بن حمید بن کا سب، عبدالعزیزبن ابی حازم، سہیل، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صبح کو یہ دعا پڑھا کرو اللَّهُمَّ بِکَ أَصْبَحْنَا وَبِکَ أَمْسَيْنَا وَبِکَ نَحْيَا وَبِکَ نَمُوتُ اے اللہ ! ہم نے صرف آپ کی وجہ سے (قدرت سے) صبح کی اور آپ ہی کی قدرت سے شام کی اور آپ ہی کی خاطر جیئں گے اور آپ ہی کی خاطر جان دینگے اور شام ہو تو بھی یہی دعا مانگا کرو اللَّهُمَّ بِکَ أَمْسَيْنَا وَبِکَ أَصْبَحْنَا وَبِکَ نَحْيَا وَبِکَ نَمُوتُ وَإِلَيْکَ الْمَصِيرُ۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah(saw) said: “In the morning say: Allahumma bika asbahna, wa bika amsayna, wa bika nahya, wa bika namut (O Allah, by Your leave we have reached the morning and by Your leave we reach the evening , and by Your leave we live and by Your leave we die). And when evening comes, say: Allahumma bika amsayna wa bika asbahna wa bika nahya wa bika namut wa ilaykal masir. (O Allah, by Your leave we have reached the evening and by Your leave we reach the morning and by Your leave we live and by Your leave we die and unto You is our return).” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں