سونے کے لئے بستر پر آئے تو کیا دعا مانگے ؟
راوی: ابوبکر , یونس بن محمد , سعید بن شرحبیل , لیث بن سعدعقیل , ابن شہاب , عروہ بن زبیر , ام المومنین سیدہ عائشہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَسَعِيدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ نَفَثَ فِي يَدَيْهِ وَقَرَأَ بِالْمُعَوِّذَتَيْنِ وَمَسَحَ بِهِمَا جَسَدَهُ
ابوبکر، یونس بن محمد، سعید بن شرحبیل، لیث بن سعدعقیل، ابن شہاب، عروہ بن زبیر، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنے بستر پر تشریف لاتے تو اپنے دونوں ہاتھوں میں پھونکتے اور معوذتین پڑھتے اور دونوں ہاتھ پورے جسم پر پھیر لیتے ۔
It was narrated from 'Aishah that whenever the Prophet(saw) went to bed, he would blow into his hands, recite AIMu'awwidhatain, then wipe his hands over his body. (Sahih)