غیر شادی شدہ مرد و عورت کے درے لگائے جائیں گے۔ اور جلا وطن کیے جائیں گے زانی عورت اور زانی مرد میں سے ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ اور اللہ کے دین میں تم کو ان پر رحم نہ آئے اگر تم اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہو اور چاہیے کہ مومنین کی ایک جماعت ان دونوں کی سزا کے موقع پر حاضر رہے اور زانی سوائے زانیہ یا مشرکہ کے اور کسی عورت سے نکاح نہ کرے اور زانیہ عورت سے سوائے زانی یا مشرک کے اور کوئی مرد نکاح نہ کرے اور یہ مسلمانوں پر حرام کردیا گیا ہے ابن عیینہ نے کہا رافہ سے مراد ہے کہ حدود قائم کرنے میں تم کو رحم نہ آئے۔
راوی: مالک بن اسماعیل , عبدالعزیز , ابن شہاب , عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ , زید بن خالد جہنی
حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ فِيمَنْ زَنَی وَلَمْ يُحْصَنْ جَلْدَ مِائَةٍ وَتَغْرِيبَ عَامٍ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَأَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ غَرَّبَ ثُمَّ لَمْ تَزَلْ تِلْکَ السُّنَّةَ
مالک بن اسماعیل، عبدالعزیز، ابن شہاب، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ، زید بن خالد جہنی سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ غیر شادی شدہ زنا کرنے والے کو ایک سو کوڑے مارنے اور ایک سال کے لئے جلاوطن کرنے کا حکم دے رہے تھے۔ ابن شہاب نے کہا کہ مجھ سے عروہ بن زبیر نے بیان کیا کہ عمربن خطاب نے جلا وطن کیا اور پھر یہی طریقہ جاری رہا۔
Narrated Zaid bin Khalid Al-Jihani:
I heard the Prophet ordering that an unmarried person guilty of illegal sexual intercourse be flogged one-hundred stripes and be exiled for one year. Umar bin Al-Khattab also exiled such a person, and this tradition is still valid.