صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ جنگ کرنے کا بیان ۔ حدیث 1767

غیر شادی شدہ مرد و عورت کے درے لگائے جائیں گے۔ اور جلا وطن کیے جائیں گے زانی عورت اور زانی مرد میں سے ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ اور اللہ کے دین میں تم کو ان پر رحم نہ آئے اگر تم اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتے ہو اور چاہیے کہ مومنین کی ایک جماعت ان دونوں کی سزا کے موقع پر حاضر رہے اور زانی سوائے زانیہ یا مشرکہ کے اور کسی عورت سے نکاح نہ کرے اور زانیہ عورت سے سوائے زانی یا مشرک کے اور کوئی مرد نکاح نہ کرے اور یہ مسلمانوں پر حرام کردیا گیا ہے ابن عیینہ نے کہا رافہ سے مراد ہے کہ حدود قائم کرنے میں تم کو رحم نہ آئے۔

راوی: یحیی , لیث , عقیل , ابن شہاب , سعید بن مسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی فِيمَنْ زَنَی وَلَمْ يُحْصَنْ بِنَفْيِ عَامٍ بِإِقَامَةِ الْحَدِّ عَلَيْهِ

یحیی بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غیر شادی شدہ زانی کے بارے میں ایک سال کی جلا وطنی کا فیصلہ فرمایا۔

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle judged that the unmarried person who was guilty of illegal sexual intercourse be exiled for one year and receive the legal punishment (i.e., be flogged with one-hundred stripes) .

یہ حدیث شیئر کریں