صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ جنگ کرنے کا بیان ۔ حدیث 1773

ذمیوں کے احکام اور شادی کے بعد ان سے زناء کرنے اور امام کے پاس لائے جانے کا بیان۔

راوی: موسی بن اسماعیل , عبدالواحد , شیبانی

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَی عَنْ الرَّجْمِ فَقَالَ رَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ أَقَبْلَ النُّورِ أَمْ بَعْدَهُ قَالَ لَا أَدْرِي تَابَعَهُ عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ وَخَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَالْمُحَارِبِيُّ وَعَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ وَقَالَ بَعْضُهُمْ الْمَائِدَةِ وَالْأَوَّلُ أَصَحُّ

موسی بن اسماعیل ، عبدالواحد ، شیبانی سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے عبداللہ بن ابی اوفیٰ سے رجم کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سنگسار کیا ہے پھر میں نے پوچھا کہ سورت نور کے نازل ہونے سے پہلے یا اس کے بعد؟ انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا علی بن مسہر وخادل بن عبداللہ ومحاربی وعبیدہ بن حمید نے شیبانی سے اس کی متابعت میں روایت کی اور بعض نے سورت مائدہ کا نام لیا لیکن پہلا صحیح ہے ۔

Narrated Ash-Shaibani:
I asked 'Abdullah bin Abi 'Aufa about the Rajam (stoning somebody to death for committing illegal sexual intercourse). He replied, "The Prophet carried out the penalty of Rajam," I asked, "Was that before or after the revelation of Surat-an-Nur?" He replied, "I do not know."

یہ حدیث شیئر کریں