سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ فیصلوں کا بیان ۔ حدیث 217

ایک قسم اور ایک گواہ پر فیصلہ کرنے کا بیان

راوی: احمد بن ابی بکر , ابومصعب , ربیعہ بن ابی عبدالرحمن , سہیل بن ابی صالح ,

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ أَبُو مُصْعَبٍ الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِيُّ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَزَادَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُؤَذِّنُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ أَخْبَرَنِي الشَّافِعِيُّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِسُهَيْلٍ فَقَالَ أَخْبَرَنِي رَبِيعَةُ وَهُوَ عِنْدِي ثِقَةٌ أَنِّي حَدَّثْتُهُ إِيَّاهُ وَلَا أَحْفَظُهُ قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ وَقَدْ کَانَ أَصَابَتْ سُهَيْلًا عِلَّةٌ أَذْهَبَتْ بَعْضَ عَقْلِهِ وَنَسِيَ بَعْضَ حَدِيثِهِ فَکَانَ سُهَيْلٌ بَعْدُ يُحَدِّثُهُ عَنْ رَبِيعَةَ عَنْ أَبِيهِ

احمد بن ابی بکر، ابومصعب، ربیعہ بن ابی عبدالرحمن، سہیل بن ابی صالح، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گواہ اور ایک قسم پر فیصلہ فرمایا۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ ربیع بن سلیمان المؤذن نے مجھ سے اضافہ کیا اس حدیث میں انہوں نے کہا کہ شافعی نے عبدالعزیز سے خبر دی ہے وہ کہتے ہیں کہ اس کا تذکرہ میں نے سہیل بن ابی صالح سے کیا تو انہوں نے کہا کہ مجھ سے ربیعہ نے بیان کیا ہے اور وہ میرے نزدیک ثقہ ہیں میں نے بیشک ان سے روایت بیان کی ہے لیکن مجھے یاد نہیں ہے۔ عبدالعزیز کہتے ہیں کہ سہیل کو مرض پیش آ گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی عقل میں فتور آ گیا اور وہ اپنی بعض احادیث بھول گئے چنانچہ سہیل اس کے بعد اس طرح حدیث بیان کرتے کہ ربیعہ سے انہوں نے اور انہوں نے ان کے والد سے۔

Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) gave a decision on the basis of an oath and a single witness.

یہ حدیث شیئر کریں