سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 767

گھر داخل ہوتے وقت کی دعا ۔

راوی: ابوبشربکر بن خلف , ابوعاصم , ابن جریج , ابوزبیر , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَکْرُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا دَخَلَ الرَّجُلُ بَيْتَهُ فَذَکَرَ اللَّهَ عِنْدَ دُخُولِهِ وَعِنْدَ طَعَامِهِ قَالَ الشَّيْطَانُ لَا مَبِيتَ لَکُمْ وَلَا عَشَائَ وَإِذَا دَخَلَ وَلَمْ يَذْکُرْ اللَّهَ عِنْدَ دُخُولِهِ قَالَ الشَّيْطَانُ أَدْرَکْتُمْ الْمَبِيتَ فَإِذَا لَمْ يَذْکُرْ اللَّهَ عِنْدَ طَعَامِهِ قَالَ أَدْرَکْتُمْ الْمَبِيتَ وَالْعَشَائَ

ابوبشربکر بن خلف، ابوعاصم، ابن جریج، ابوزبیر، جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا جب مرد اپنے گھر میں داخل ہو اور داخل ہوتے ہوئے اللہ کو یاد کرے اور کھاتے وقت بھی (مثلا بسم اللہ کہے) تو شیطان (اپنے لشکر سے) کہتا ہے تمہارے لئے (اس گھر میں) نہ سونے کیلئے جگہ ہے نہ رات کا کھانا اور جب آدمی گھر میں داخل ہو جائے اور داخل ہوتے وقت اللہ کو یاد نہ کرے تو شیطان کہتا ہے کہ تمہیں رات کیلئے ٹھکانہ مل گیا اور جب کھاتے وقت اللہ کو یاد نہیں کرتا تو شیطان کہتا ہے کہ تمہیں رات کیلئے ٹھکانہ اور رات کا کھانا دونوں مل گئے ۔

It was narrated from Jabir bin 'Abdullah that he heard the Prophet(saw) say: "When a man enters his house, and remembers Allah when he enters and when he eats Satan says: 'You have no place to stay and no supper’ If he enters his house and does not remember Allah upon entering, Satan says: 'You have found a place to stay’ And if he does not remember Allah when he eats, (Satan) says: 'You have found a place to stay and supper:" (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں