صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ جنگ کرنے کا بیان ۔ حدیث 1779

تعریض کے متعلق جو منقول ہے

راوی: اسماعیل , مالک , ابن شہاب , سعید بن مسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَائَهُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ امْرَأَتِي وَلَدَتْ غُلَامًا أَسْوَدَ فَقَالَ هَلْ لَکَ مِنْ إِبِلٍ قَالَ نَعَمْ قَالَ مَا أَلْوَانُهَا قَالَ حُمْرٌ قَالَ هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَأَنَّی کَانَ ذَلِکَ قَالَ أُرَاهُ عِرْقٌ نَزَعَهُ قَالَ فَلَعَلَّ ابْنَکَ هَذَا نَزَعَهُ عِرْقٌ

اسماعیل، مالک، ابن شہاب، سعید بن مسیب، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک اعرابی آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری بیوی نے سیاہ بچہ جنا ہے، آپ نے فرمایا کہ کیا تیرے پاس کوئی اونٹ ہیں؟ اس نے کہا کہ ہاں، آپ نے فرمایا کہ کس رنگ کے اس نے کہا کہ سرخ ہیں، آپ نے فرمایا کہ اس میں کوئی بھورا بھی ہے، اس نے کہا کہ ہاں، آپ نے فرمایا کہ یہ کہاں سے ہوا اس نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس کی اصل نے ایسا ہی نکالا ہوگا، آپ نے فرمایا کہ تیرے اس بچہ کو بھی اصل نے شاید ایسا ہی نکالا ہوگا۔

Narrated Abu Huraira:
A bedouin came to Allah's Apostle and said, "My wife has delivered a black child." The Prophet said to him, "Have you camels?" He replied, "Yes." The Prophet said, "What color are they?" He replied, "They are red." The Prophet further asked, "Are any of them gray in color?" He replied, "Yes." The Prophet asked him, "Whence did that grayness come?" He said, "I thing it descended from the camel's ancestors." Then the Prophet said (to him), "Therefore, this child of yours has most probably inherited the color from his ancestors."

یہ حدیث شیئر کریں