سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ فیصلوں کا بیان ۔ حدیث 224

دو آدمی کسی چیز کا دعوی کریں لیکن گواہ کسی کے پاس نہ ہو تو کیا کیا جائے

راوی: احمد بن حنبل , سلمہ بن شبیب , عبدالرزاق , احمد معمر , ہمام بن منبہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَسَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَحْمَدُ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا کَرِهَ الِاثْنَانِ الْيَمِينَ أَوْ اسْتَحَبَّاهَا فَلْيَسْتَهِمَا عَلَيْهَا قَالَ سَلَمَةُ قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ وَقَالَ إِذَا أُکْرِهَ الِاثْنَانِ عَلَی الْيَمِينِ

احمد بن حنبل، سلمہ بن شبیب، عبدالرزاق، احمد معمر، ہمام بن منبہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب دو افراد حلف اٹھانے کو ناپسند کریں یا سے پسند کریں تو قرعہ اندازی کریں اس پر (مراد یہ ہے کہ حلف اٹھانے یا نہ اٹھانے پر) اختلاف ہو جائے تو قرعہ اندازی کریں کہ قسم لی جائے یا نہ لی جائے۔ سلمہ بن شبیب کہتے ہیں کہ ہمیں معمر نے یہ حدیث بتلائی اور اس میں کرہ الاثنان الیمین کے بجائے علی الیمین کے الفاظ ذکر کئے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں