شادی شدہ عورت کو زناء کے ساتھ متہم کرنے کا بیان اور جو لوگ شادی شدہ عورت پر تہمت لگاتے ہیں کہ چار گواہ نہیں لاتے تو ان کو اسی (80) کوڑے مارو اور ان کی گواہی کبھی قبول نہ کرو۔ اور ایسے لوگ فاسق ہیں مگر جنہوں نے اس کے بعد توبہ کی اور اصلاح کی تو اللہ بخشنے والا مہربان ہے بے شک جو پاک دامن غافل عورتوں پر زناء کی تہمت لگاتے ہیں اور آخرت میں ان پر لعنت ہوگی اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے ۔
راوی: عبدالعزیز بن عبداللہ , سلیمان , ثور بن زید , ابوالغیث , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اجْتَنِبُوا السَّبْعَ الْمُوبِقَاتِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا هُنَّ قَالَ الشِّرْکُ بِاللَّهِ وَالسِّحْرُ وَقَتْلُ النَّفْسِ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَأَکْلُ الرِّبَا وَأَکْلُ مَالِ الْيَتِيمِ وَالتَّوَلِّي يَوْمَ الزَّحْفِ وَقَذْفُ الْمُحْصَنَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ الْغَافِلَاتِ
عبدالعزیز بن عبداللہ ، سلیمان، ثور بن زید، ابوالغیث، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ سات مہلک چیزوں سے بچو، لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ وہ کیا چیزیں ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا اور جادو اور جس جان کو اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے اس کا سوائے حق کے قتل کرنا اور سود کھانا، اور یتیم کا مال کھانا، اور جنگ کے دن پشت پھیر کر بھاگ جانا اور غافل، مومن، پاک دامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگانا۔
Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "Avoid the seven great destructive sins." They (the people!) asked, "O Allah's Apostle! What are they?" He said, "To join partners in worship with Allah; to practice sorcery; to kill the life which Allah has forbidden except for a just cause (according to Islamic law); to eat up usury (Riba), to eat up the property of an orphan; to give one's back to the enemy and freeing from the battle-field at the time of fighting and to accuse chaste women who never even think of anything touching chastity and are good believers."