اللہ تعالیٰ کا قول کہ جس نے کسی مومن کو متعمدا قتل کیا تو اس کا بدلہ جہنم ہے
راوی: احمد بن یعقوب , اسحاق اپنے والد سے وہ عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِيدٍ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ إِنَّ مِنْ وَرَطَاتِ الْأُمُورِ الَّتِي لَا مَخْرَجَ لِمَنْ أَوْقَعَ نَفْسَهُ فِيهَا سَفْکَ الدَّمِ الْحَرَامِ بِغَيْرِ حِلِّهِ
احمد بن یعقوب، اسحاق اپنے والد سے وہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ کسی کو ناحق قتل کرنا، ان مہلک امور میں سے ہے جن میں پڑنے والے کا نکلنا بہت ہی دشوار ہے۔
Narrated 'Abdullah bin 'Umar:
One of the evil deeds with bad consequence from which there is no escape for the one who is involved in it is to kill someone unlawfully.