سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ فیصلوں کا بیان ۔ حدیث 241

قضاء کے بعض امور کا بیان

راوی: مسدد , ابن ابی خلف , سفیان , زہری , اعرج

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَأْذَنَ أَحَدُکُمْ أَخَاهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ فَلَا يَمْنَعُهُ فَنَکَّسُوا فَقَالَ مَا لِي أَرَاکُمْ قَدْ أَعْرَضْتُمْ لَأُلْقِيَنَّهَا بَيْنَ أَکْتَافِکُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا حَدِيثُ ابْنُ أَبِي خَلَفٍ وَهُوَ أَتَمُّ

مسدد، ابن ابی خلف، سفیان، زہری، اعرج، ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تمہارا (مسلمان) بھائی تمہاری دیوار میں لکڑی گاڑنے کی اجازت مانگے تو اسے منع نہ کرو۔ یہ ارشاد سن کر لوگوں نے سر جھکائے (گویا کہ اس ارشاد پر ان کی طبیعت میں گرانی آئی) تو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا مجھے کیا ہو گیا ہے میں لوگوں اس ارشاد سے بے اعتنائی برتتے دیکھ رہا ہوں میں ضرور با الضرور اس کو تمہارے کندھوں کے درمیان ڈالتا رہوں گا امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ یہ الفاظ روایت ابن ابی خلف کی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں