مدبر کی بیع سے متعلق
راوی: قتیبہ , لیث , ابوزبیر , جابر
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَعْتَقَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عُذْرَةَ عَبْدًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ فَبَلَغَ ذَلِکَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَلَکَ مَالٌ غَيْرُهُ قَالَ لَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَدَوِيُّ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْهَمٍ فَجَائَ بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ ثُمَّ قَالَ ابْدَأْ بِنَفْسِکَ فَتَصَدَّقْ عَلَيْهَا فَإِنْ فَضَلَ شَيْئٌ فَلِأَهْلِکَ فَإِنْ فَضَلَ مِنْ أَهْلِکَ شَيْئٌ فَلِذِي قَرَابَتِکَ فَإِنْ فَضَلَ مِنْ ذِي قَرَابَتِکَ شَيْئٌ فَهَکَذَا وَهَکَذَا وَهَکَذَا يَقُولُ بَيْنَ يَدَيْکَ وَعَنْ يَمِينِکَ وَعَنْ شِمَالِکَ
قتیبہ، لیث، ابوزبیر، جابر سے روایت ہے کہ ایک آدمی جو کہ (قبیلہ) بنی غدرہ کا تھا اس نے ایک غلام کو اپنی موت کے بعد آزاد کرنے کا کہا۔پس یہ خبر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ملی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے(اس کے مالک سے) فرمایا کیا تمہارے پاس اس کے علاوہ کچھ مال دولت موجود ہے؟ اس نے عرض کیا جی نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا کون شخص مجھ سے اس کو خریدتا ہے؟ یہ بات سن کر حضرت نعیم بن عبداللہ نے اس کو خریدا آٹھ سو درہم میں اور وہ درہم لا کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دئیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو عنایت فرما دئیے اور فرمایا پہلے تم اس کو اپنے اوپر خرچ کرو پھر اگر کچھ بچ جائے تو تم اپنے رشتہ داروں کو دے دو پھر اگر رشتہ داروں سے کچھ بچ جائے تو اسی طریقہ سے یعنی سامنے اور دائیں اور بائیں جانب اشارہ کیا (یعنی ہر ایک جانب سے غرباء فقراء کو صدقہ خیرات کرو)۔
It was narrated from Jabir that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم sold a Mudabbar. (Sahih)