جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ دعاؤں کا بیان ۔ حدیث 1568

باب

راوی: یحیی بن موسی , جابر بن نوح , محمد بن عمرو , ابوسلمہ , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا جَابِرُ بْنُ نُوحٍ قَالَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو فَيَقُولُ اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَ مِنِّي وَانْصُرْنِي عَلَی مَنْ يَظْلِمُنِي وَخُذْ مِنْهُ بِثَأْرِي قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ

یحیی بن موسی، جابر بن نوح، محمد بن عمرو، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے اللَّهُمَّ مَتِّعْنِي بِسَمْعِي وَبَصَرِي وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَ مِنِّي وَانْصُرْنِي عَلَی مَنْ يَظْلِمُنِي وَخُذْ مِنْهُ بِثَأْرِي (یعنی اے اللہ ! مجھے میری سماعت اور بصارت سے فائدہ پہنچا اور انہیں میرا وارث کر دے (یعنی میری زندگی تک باقی رکھ) اور مجھ پر جو ظلم کرے اس کے خلاف میری مدد فرما اور اس سے میرا بدلہ لے) یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔

Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) used to make this supplication:

O Allah, cause me to benefit from my hearing and sight, and make them to survive me. And help me against one who oppresses me, and take my revenge from him.

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں