سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ خوابوں کی تعبیر کا بیان ۔ حدیث 803

خواب کی تعبیر

راوی: ابوبکر , معاذبن ہشام , علی بن صالح , سماک , قابوس , ام الفضل

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ صَالِحٍ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ قَابُوسَ قَالَ قَالَتْ أُمُّ الْفَضْلِ يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْتُ کَأَنَّ فِي بَيْتِي عُضْوًا مِنْ أَعْضَائِکَ قَالَ خَيْرًا رَأَيْتِ تَلِدُ فَاطِمَةُ غُلَامًا فَتُرْضِعِيهِ فَوَلَدَتْ حُسَيْنًا أَوْ حَسَنًا فَأَرْضَعَتْهُ بِلَبَنِ قُثَمٍ قَالَتْ فَجِئْتُ بِهِ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعْتُهُ فِي حَجْرِهِ فَبَالَ فَضَرَبْتُ کَتِفَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْجَعْتِ ابْنِي رَحِمَکِ اللَّهُ

ابوبکر، معاذ بن ہشام، علی بن صالح، سماک، قابوس، حضرت ام الفضل رضی اللہ تعالیٰ عنہ عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے گھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعضاء میں سے کوئی ٹکڑا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے اچھا خواب دیکھا فاطمہ کے یہاں لڑکا ہوگا تم اس کو دودھ پلاؤ گی چنانچہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہاں حضرت حسین یا حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہوئے تو میں نے انہیں دودھ پلایا اس وقت میں قثم کی زوجیت میں تھی میں اس بچہ کو لے کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گود بٹھا دیا بچہ نے پیشاب کر دیا تو میں نے اس کے کندھے پر مارا اس پر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم نے میرے بچہ کو تکلیف دی اللہ تم پر رحم فرمائے

It was narrated that Qabus said: "Umm Fadl said: '0 Messenger of Allah It is as if I saw (in a dream) one of Your limbs in my house.' He sa id: 'What you have seen is good. Fatimah will give birth to a boy and you will breastfeed him.' Fatimah gave birth to Husain or Hasan, and I breastfed him with the milk of Qutham.' She said: 'I brought him to the Prophet P.B.U.H and placed him in his lap, and he urinated, so I struck him on the shoulder." The Prophet said "You have hurt my son, may Allah have mercy on you."(Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں