صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ خون بہا کا بیان ۔ حدیث 1838

عورت کے جنین کا بیان

راوی: عبیداللہ بن موسیٰ , ہشام اپنے والد

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُمَرَ نَشَدَ النَّاسَ مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي السِّقْطِ فَقَالَ الْمُغِيرَةُ أَنَا سَمِعْتُهُ قَضَى فِيهِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ قَالَ ائْتِ مَنْ يَشْهَدُ مَعَكَ عَلَى هَذَا فَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ أَنَا أَشْهَدُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ هَذَا حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ يُحَدِّثُ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ اسْتَشَارَهُمْ فِي إِمْلَاصِ الْمَرْأَةِ مِثْلَهُ

عبیداللہ بن موسی، ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لوگوں سے مشورہ لیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حمل گرادینے کے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے کسی نے سنا ہے، مغیرہ نے کہا کہ میں نے سنا ہے آپ نے ایک غلام یا لونڈی تاوان دئے جانے کا حکم فرمایا تھا، حضرت عمرنے فرمایا کہ کوئی آدمی لاؤ جو تمہارے ساتھ اس پر گواہی دے، محمد بن سلمہ نے کہا کہ میں اس کی مثل پر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گواہی دیتا ہوں
محمد بن عبداللہ ، محمد بن سابق، زائدہ، ہشام بن عروہ، عروہ، مغیرہ بن شعبہ، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق روایت کرتے ہیں انہوں نے حمل گرادئیے جانے کی دیت کے متعلق ان سے مشورہ کیا اور اسی پہلی حدیث کی مثل روایت کیا۔

Narrated Hisham's father:
'Umar asked the people, "Who heard the Prophet giving his verdict regarding abortions?" Al-Mughira said, "I heard him judging that a male or female slave should be given (as a Diya)." 'Umar said, "Present a witness to testify your statement." Muhammad bin Maslama said, "I testify that the Prophet gave such a judgment." Narrated 'Urwa:
I heard Al-Maghira bin Shu'ba narrating that 'Umar had consulted them about the case of abortion (similarly as narrated in No. 42).

یہ حدیث شیئر کریں