سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ خرید و فروخت کے مسائل و احکام ۔ حدیث 1012

شفعہ سے متعلق احادیث

راوی: اسحاق بن ابراہیم , عیسیٰ بن یونس , حسین معلم , عمرو بن شعیب , عمرو بن شرید

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرْضِي لَيْسَ لِأَحَدٍ فِيهَا شَرِکَةٌ وَلَا قِسْمَةٌ إِلَّا الْجُوَارَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجَارُ أَحَقُّ بِسَقَبِهِ

اسحاق بن ابراہیم، عیسیٰ بن یونس، حسین معلم، عمرو بن شعیب، عمرو بن شرید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ! میری زمین ہے کہ جس میں کسی کی کوئی شرکت نہیں ہے اور نہ ہی کسی کا اس میں کوئی حصہ ہے لیکن اس میں حق پڑوس ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پڑوسی زیادہ حقدار ہے اپنے پڑوس کا (دیگر احادیث میں بھی یہ مضمون مذکور ہے)۔

It was narrated that Jabir said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم decreed the principle of pre emption, and the (rights of) neighbors.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں