جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ مناقب کا بیان ۔ حدیث 1609

باب مہر نبوت کے متعلق

راوی: قتیبہ , حاتم بن اسماعیل , جعد بن عبدالرحمن , سائب بن یزید

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ عَنْ الْجَعْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَال سَمِعْتُ السَّائِبَ بْنَ يَزِيدَ يَقُولُ ذَهَبَتْ بِي خَالَتِي إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَ أُخْتِي وَجِعٌ فَمَسَحَ بِرَأْسِي وَدَعَا لِي بِالْبَرَکَةِ وَتَوَضَّأَ فَشَرِبْتُ مِنْ وَضُوئِهِ فَقُمْتُ خَلْفَ ظَهْرِهِ فَنَظَرْتُ إِلَی الْخَاتَمِ بَيْنَ کَتِفَيْهِ فَإِذَا هُوَ مِثْلُ زِرِّ الْحَجَلَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی الزِّرُّ يُقَالُ بَيْضٌ لَهَا وَفِي الْبَاب عَنْ سَلْمَانَ وَقُرَّةَ بْنِ إِيَاسٍ الْمُزَنِيِّ وَجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ وَأَبِي رِمْثَةَ وَبُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ وَعَمْرِو بْنِ أَخْطَبَ وَأَبِي سَعِيدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ

قتیبہ، حاتم بن اسماعیل، جعد بن عبدالرحمن، حضرت سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میری خالہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے گئیں اور عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ میرا بھانجا ہے اور بیمار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے لئے برکت کی دعا کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا بچا ہوا پانی پیا۔ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑا ہوا تو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں شانوں کے درمیان مہر نبوت ہے، جیسے چھپرکٹ کی گھنڈی ہوتی ہے۔ اس باب میں حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ قرہ بن ایاس مزنی جابر بن سمرہ ابورمثہ بریدہ اسلمی عبداللہ بن سرجس عمرو بن اخطب اور ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے بھی روایت ہے۔ یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔

Sayyidina Sa’ib ibn Yazid (RA) narrated : My aunt took me to the Prophet (SAW) and said, “0 Messenger of Allah, this the son of my sister is sick.” He stroked my head and prayed for me for blessing. He performed ab’ Lion and I drank the residue water. Then I stood behind him and saw the seal between his shoulders. It was like Zirril hajalah.

[Bukhari 190, Muslim 2345]

یہ حدیث شیئر کریں