جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ مناقب کا بیان ۔ حدیث 1615

باب

راوی: قتیبہ , لیث , ابوزبیر , جابر

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عُرِضَ عَلَيَّ الْأَنْبِيَائُ فَإِذَا مُوسَی ضَرْبٌ مِنْ الرِّجَالِ کَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ شَنُوئَةَ وَرَأَيْتُ عِيسَی ابْنَ مَرْيَمَ فَإِذَا أَقْرَبُ النَّاسِ مَنْ رَأَيْتُ بِهِ شَبَهًا عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ وَرَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ فَإِذَا أَقْرَبُ مَنْ رَأَيْتُ بِهِ شَبَهًا صَاحِبُکُمْ يَعْنِي نَفْسَهُ وَرَأَيْتُ جِبْرَائِيلُ فَإِذَا أَقْرَبُ مَنْ رَأَيْتُ بِهِ شَبَهًا دِحْيَةُ هُوَ ابْنُ خَلِيفَةَ الْکَلْبِيُّ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ

قتیبہ، لیث، ابوزبیر، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ (شب معراج میں) انبیاء کرام علیہم السلام میرے سامنے آئے تو میں نے دیکھا کہ) حضرت موسیٰ علیہ السلام چھریرے بدن کے جوان تھے (ہلکے پھلکے) جیسے قبیلہ شنوة کے لوگ ہیں۔ حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کو دیکھا تو میں نے ان سے زیادہ مشابہ عروہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو پایا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام تمہارے ساتھی (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم) سے مشابہت رکھتے تھے۔ اور جبرائیل علیہ السلام کو دیکھا تو دحیہ کلبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان سے بہت مشابہت رکھتے ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔

Sayyidina Jahir (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said: (On the night
of miraj) the Prophets were presented to me. Musa was a young man as though one of Shami’ah. And I saw Eesa ibn Maryam, to whom the nearest in appearance that I have seen is Urwah ibn Masud. And I saw Ibrahim the nearest to him in looks that I have seen is your companion (meaning, myself). And I saw Jabril, and the nearest in appearance to him that I have seen is Dihyah. (He was ibn Khalifah Kalbi).

[Ahmed 14595, Muslim 167]

یہ حدیث شیئر کریں