شراب کے برتنوں کا بیان
راوی: محمد بن جعفر بن زیاد , شریک , زیاد بن فیاض , ابی عیاض عبداللہ بن عمرو
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا شَرِيکٌ عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ عَنْ أَبِي عَيَّاضٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ ذَکَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَوْعِيَةَ الدُّبَّائَ وَالْحَنْتَمَ وَالْمُزَفَّتَ وَالنَّقِيرَ فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ إِنَّهُ لَا ظُرُوفَ لَنَا فَقَالَ اشْرَبُوا مَا حَلَّ
محمد بن جعفر بن زیاد، شریک، زیاد بن فیاض، ابی عیاض، عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے برتنوں کو تذکرہ کیا (کہ ان برتنوں میں کھانا پینا ناجائز ہے) دباء، حنتم، مزفت اور نقیر سے۔ ایک دیہاتی کہنے لگا ہمارے پاس اس کے علاوہ دوسرے برتن نہیں ہیں تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ حلال اشیاء ان برتنوں میں پی سکتے ہو۔