شراب کے برتنوں کا بیان
راوی: عبداللہ بن محمدالنفیلی , زہیر , ابوزبیر , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کَانَ يُنْبَذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِقَائٍ فَإِذَا لَمْ يَجِدُوا سِقَائً نُبِذَ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ
عبداللہ بن محمدالنفیلی، زہیر، ابوزبیر، جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک مشکیزہ میں نبیذ بنائی جاتی تھی اور اگر ان لوگوں کو مشکیزہ نہ ملتا تو پھر ایک پتھر کے برتن میں نبیذ بنائی جاتی تھی۔