دو چیزوں کو ملا کر شراب بنانے کا بیان
راوی: موسی بن اسمعیل , ابان , یحیی , عبداللہ بن ابی قتادہ , اپنے والد ابوقتادہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنِي يَحْيَی عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ نَهَی عَنْ خَلِيطِ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ وَعَنْ خَلِيطِ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ وَعَنْ خَلِيطِ الزَّهْوِ وَالرُّطَبِ وَقَالَ انْتَبِذُوا کُلَّ وَاحِدَةٍ عَلَی حِدَةٍ قَالَ و حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ
موسی بن اسماعیل، ابان، یحیی، عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہیں منع کیا گیا کشمش اور کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے اور خشک کھجور اور تر کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے اور خشک رنگین کھجور اور تر کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے اور فرمایا کہ ہر ایک کی علیحدہ علیحدہ نبیذ بنا لیا کرو۔ اور راوی کہتے ہیں کہ مجھ سے یہ حدیث ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے بھی حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے واسطے سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کی ہے۔