سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ فتنوں کا بیان ۔ حدیث 837

فتنہ میں حق پر ثابت قدم رہنا۔

راوی: ہشام بن عمار , محمد بن صباح , عبدالعزیزبن ابی حازم , عمارہ بن حزم , عبداللہ بن عمرو

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَزْمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَيْفَ بِکُمْ وَبِزَمَانٍ يُوشِکُ أَنْ يَأْتِيَ يُغَرْبَلُ النَّاسُ فِيهِ غَرْبَلَةً وَتَبْقَی حُثَالَةٌ مِنْ النَّاسِ قَدْ مَرِجَتْ عُهُودُهُمْ وَأَمَانَاتُهُمْ فَاخْتَلَفُوا وَکَانُوا هَکَذَا وَشَبَّکَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ قَالُوا کَيْفَ بِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذَا کَانَ ذَلِکَ قَالَ تَأْخُذُونَ بِمَا تَعْرِفُونَ وَتَدَعُونَ مَا تُنْکِرُونَ وَتُقْبِلُونَ عَلَی خَاصَّتِکُمْ وَتَذَرُونَ أَمْرَ عَوَامِّکُمْ

ہشام بن عمار، محمد بن صباح، عبدالعزیزبن ابی حازم، عمارہ بن حزم، حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب لوگ (آٹے کی طرح) چھانے جائیں گے اور (چھلنی میں یعنی دنیا میں) آٹے بھوسے کی طرح برے لوگ باقی رہ جائیں گے ان کے عہد اور امانتیں خلط ملط ہو جائیں گی اور برے لوگ مختلف ہو کر ایسے ہو جائیں گے یہ کہہ کر آپ نے اپنی انگلیوں میں انگلیاں داخل کیں صحابہ نے عرض کیا اللہ کے رسول ہم اس وقت کیا کریں جو بات اچھی سمجھو (قرآن وسنت کے دلائل سے) اسے اختیار کرلینا اور جو بری سمجھو اسے ترک کر دینا اور صرف اپنی فکر کرنا اور عوام کا معاملہ (ان کے حال پر) چھوڑ دینا۔

It was narrated from ‘Abdullâh bin ‘Amr that the Messenger of Allah P.B.U.H said: “How will you be at a time that will soon come, when the good people will pass away and only the worst ones will be left, who will break their promises and betray their trusts, and they will differ while they were previously together like this,” — and he interlaced his fingers. They said: “What should we do, 0 Messenger of Allah, when that come to pass?” He said: “Follow that which you know is true, and which you dislike. Take care of your own affairs and turn away from the common folk.”
(Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں