نبیذ کی کیفیت کا بیان
راوی: محمد بن مثنی , عبدالوہاب بن عبدالمجید , یونس بن عبید , حسن
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنِي عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيِّ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيدٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ يُنْبَذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِقَائٍ يُوکَأُ أَعْلَاهُ وَلَهُ عَزْلَائُ يُنْبَذُ غُدْوَةً فَيَشْرَبُهُ عِشَائً وَيُنْبَذُ عِشَائً فَيَشْرَبُهُ غُدْوَةً
محمد بن مثنی، عبدالوہاب بن عبدالمجید، یونس بن عبید، حسن، عائشہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک ایسے مشکیزہ میں نبیذ بنائی جاتی جس کے منہ پر بند باندھا گیا ہوتا تھا اور آپ کے پاس ایک ایسا مشکیزہ بھی ہوتا جو دو منہ والا تھا۔ جس میں صبح کو نبیذ بنائی جاتی اور پھر اسے آپ رات کے کھانے کے وقت پی لیا کرتے تھے اور رات کو بنائی جاتی تو صبح کو پی لیا کرتے تھے۔