قصاص سے متعلق احادیث
راوی: بشر بن خالد , محمد بن جعفر , شعبہ , سلیمان , عبداللہ بن مرة , مسروق , عبداللہ بن مسعود
أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا بِإِحْدَی ثَلَاثٍ النَّفْسُ بِالنَّفْسِ وَالثَّيِّبُ الزَّانِي وَالتَّارِکُ دِينَهُ الْمُفَارِقُ
بشر بن خالد، محمد بن جعفر، شعبہ، سلیمان، عبداللہ بن مرة، مسروق، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا مسلمان آدمی کا قتل کرنا درست نہیں ہے علاوہ تین صورتوں میں ایک جان کے عوض جان (یعنی کسی کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کے قصاص میں وہ شخص قتل کر دیا جائے) دوسرے اگر اس کا نکاح ہو چکا اور پھر زنا کا ارتکاب کرے (تو اس کو پتھروں سے ہلاک کر دیا جائے) تیسرے اگر اپنے دین یعنی اسلام سے وہ شخص منحرف ہو جائے (تو اس کے اشکالات دور کرنے کی کوشش کریں گے) اگر وہ اسلام پھر قبول کر لیں تو بہتر ہے ورنہ اس کو ہلاک کر دیا جائے گا۔
It was narrated from ‘Alqamah bin Wa’il Hadarmi that his father said: “A man who had killed someone was brought to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم , and he was brought by the heir of the victim. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said to him: ‘Will you forgive him?’ He said: ‘No.’ He said: ‘Will you kill him?’ He said: ‘Yes.’ He said: ‘Go away.’ Then when he went away, he called him back and said: ‘Will you forgive him?’ He said: ‘No.’ He said: ‘Will you accept the Diyah?’ He said: ‘No.’ He said: ‘Will you kill him?’ He said: ‘Yes.’ He said: ‘Go away.’ Then when he had gone he said: ‘If you forgive him, he will carry your sin and the sin of your companion (the victim).’ So he forgave him and let him go.” He said: “And I saw him dragging his string.” (Sahih).