نبیذ کی کیفیت کا بیان
راوی: مسدد , معتمر , شبیب بن عبدالملک , مقاتل , بن حیان , اپنی پھوپھی عمرہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ شَبِيبَ بْنَ عَبْدِ الْمَلِکِ يُحَدِّثُ عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي عَمْرَةُ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا کَانَتْ تَنْبِذُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُدْوَةً فَإِذَا کَانَ مِنْ الْعَشِيِّ فَتَعَشَّی شَرِبَ عَلَی عَشَائِهِ وَإِنْ فَضَلَ شَيْئٌ صَبَبْتُهُ أَوْ فَرَّغْتُهُ ثُمَّ تَنْبِذُ لَهُ بِاللَّيْلِ فَإِذَا أَصْبَحَ تَغَدَّی فَشَرِبَ عَلَی غَدَائِهِ قَالَتْ يُغْسَلُ السِّقَائُ غُدْوَةً وَعَشِيَّةً فَقَالَ لَهَا أَبِي مَرَّتَيْنِ فِي يَوْمٍ قَالَتْ نَعَمْ
مسدد، معتمر، شبیب بن عبدالملک، مقاتل بن حیان اپنی پھوپھی حضرت عمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اور وہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے وہ صبح کو نبیذ بنایا کرتی تھیں پھر جب رات کا وقت ہوتا تو آپ رات کا کھانا تناول فرماتے اور کھانے پر اس نبیذ کو پی لیا کرتے تھے پھر اگر کچھ نبیذ بچ جاتی تو اسے بہا دیتی تھیں یا اسے پی کر پورا کر لیتی تھیں۔ پھر رات کو نبیذ بنایا کرتی تھیں جب آپ صبح کو ناشتہ کرتے تو اسے پی لیا کرتے تھے ناشتہ پر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ ہم مشکیزہ صبح شام دھویا کرتے تھے عمرہ کہتی ہیں کہ میرے والد نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کہا کہ کیا دن میں دو مرتبہ؟ فرمایا کہ ہاں۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
Amrah said on the authority of Aisha that she would steep dates for the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) in the morning. When the evening came, he took his dinner and drank it after his dinner. If anything remained, she poured it out. She then would steep for him at night. When the morning came, he took his morning meal and drank it after his morning meal. She said: The skin vessel was washed in the morning and in the evening. My father (Hayyan) said to her: Twice a day? She said: Yes.