سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ پینے کا بیان ۔ حدیث 329

مشکیزہ کا منہ موڑنے کا بیان

راوی: نصر بن علی , عبدالاعلی , عبیداللہ بن عمر , عیسیٰ بن عبداللہ

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ عِيسَی بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا بِإِدَاوَةٍ يَوْمَ أُحُدٍ فَقَالَ اخْنِثْ فَمَ الْإِدَاوَةِ ثُمَّ شَرِبَ مِنْ فِيهَا

نصر بن علی، عبدالاعلی، عبیداللہ بن عمر، عیسیٰ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ احد کے دن ایک برتن (مشکیزہ) منگوایا پھر فرمایا کہ اس مشکیزہ کا منہ موڑ دو پھر آپ نے اس سے منہ لگا کر پانی پیا۔ (چنانچہ دوسرا کوئی برتن نہیں ہوگا اس لئے میدان جنگ میں اور منہ اس لئے موڑا۔ ورنہ نہی جو ہے وہ تنزیہہ پر محمول ہے۔

Narrated A man of the Ansar:
The Prophet (peace_be_upon_him) called for a skin-vessel on the day of the battle of Uhud. He then said: Invert the head of the vessel and he drank from its mouth.

یہ حدیث شیئر کریں