ساقی (پلانے والا) خود کب پئے
راوی: مسلم بن ابراہیم , ہشام , ابی عصام , انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ أَبِي عِصَامٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا شَرِبَ تَنَفَّسَ ثَلَاثًا وَقَالَ هُوَ أَهْنَأُ وَأَمْرَأُ وَأَبْرَأُ
مسلم بن ابراہیم، ہشام، ابی عصام، انس بن مالک فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب پانی پیا کرتے تھے تو تین مرتبہ سانس لیتے (یعنی تین سانس میں پیتے) اور آپ نے فرمایا کہ ایسا کرنا زیادہ پیاس بجھاتا ہے اور کھانا بھی خوب ہضم ہوتا ہے اور زیادہ صحت کا ضامن ہے۔