برتن ڈھانکنے کا بیان
راوی: مسدد , فضیل , بن عبدالوہاب , حماد , کثیر , بن شنظیر , عطاء , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَفُضَيْلُ بْنُ عَبْدُ الْوَهَّابِ السُّکَّرِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ کَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَفَعَهُ قَالَ وَاکْفِتُوا صِبْيَانَکُمْ عِنْدَ الْعِشَائِ وَقَالَ مُسَدَّدٌ عِنْدَ الْمَسَائِ فَإِنَّ لِلْجِنِّ انْتِشَارًا وَخَطْفَةً
مسدد، فضیل، بن عبدالوہاب، حماد، کثیر، بن شنظیر، عطاء، جابر بن عبداللہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے بچوں کو عشاء کے وقت سے روک کر رکھو (گھروں میں) جبکہ مسدد کی روایت ہے کہ شام کو روکے رکھو اس لئے کہ جنات کے پھیلنے اور اچک لینے کا وقت ہوتا ہے۔