سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ قسامت کے متعلق ۔ حدیث 1065

دانت کے قصاص سے متعلق

راوی: حمید بن مسعدة و اسماعیل بن مسعود , بشر , حمید

أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ وَإِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ عَنْ حُمَيْدٍ قَالَ ذَکَرَ أَنَسٌ أَنَّ عَمَّتَهُ کَسَرَتْ ثَنِيَّةَ جَارِيَةٍ فَقَضَی نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْقِصَاصِ فَقَالَ أَخُوهَا أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ أَتُکْسَرُ ثَنِيَّةُ فُلَانَةَ لَا وَالَّذِي بَعَثَکَ بِالْحَقِّ لَا تُکْسَرُ ثَنِيَّةُ فُلَانَةَ قَالَ وَکَانُوا قَبْلَ ذَلِکَ سَأَلُوا أَهْلَهَا الْعَفْوَ وَالْأَرْشَ فَلَمَّا حَلَفَ أَخُوهَا وَهُوَ عَمُّ أَنَسٍ وَهُوَ الشَّهِيدُ يَوْمَ أُحُدٍ رَضِيَ الْقَوْمُ بِالْعَفْوِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَی اللَّهِ لَأَبَرَّهُ

حمید بن مسعدة و اسماعیل بن مسعود، بشر، حمید سے روایت ہے کہ حضرت انس بن مالک نے فرمایا ان کی پھوپھی نے ایک لڑکی کا دانت توڑ دیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (اس مقدمہ میں) قصاص کا حکم فرمایا ان کے بھائی حضرت انس بن نضر (یعنی حضرت انس بن مالک کے چچا) نے کہا کہ فلاں خاتون (یعنی ان کی بہن) کا دانت نہیں توڑا جائے گا اس ذات کی قسم جس نے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سچائی اور حق کے ساتھ بھیجا ہے اس کا دانت کبھی نہیں توڑا جائے گا۔ پہلے ان لوگوں نے اس لڑکی کے ورثاء سے کہہ رکھا تھا کہ تم لوگ اس کو معاف کر دو یا اس سے دیت وصول کرو (لیکن وہ لوگ نہیں مانتے تھے) جس وقت ان کے بھائی حضرت انس بن نضر نے (جو کہ حضرت انس بن مالک کے چچا تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ غزوہ احد میں شہید ہوئے) قسم کھائی تو اس(لڑکی) کے ورثاء معاف کرنے پر رضامند ہوئے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بعض اللہ کے بندے ایسے ہیں کہ اگر وہ اللہ پر بھروسہ کر کے قسم کھا لیں تو اللہ تعالیٰ ان کو سچا کر دے۔

It was narrated from ‘Imran bin Husain that a man bit the hand of another man, who pulled his hand away, and the man’s front tooth (or front teeth) fell out. He complained about that to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم th, and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “What do you want? Do you want me to tell him to put his hand in your mouth, so that you can bite it like a stallion bites? Or, do you want to give him your hand so that he may bite it, then you can pull it away if you want?” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں