جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ مناقب کا بیان ۔ حدیث 1683

باب

راوی: قتیبہ , جعفر بن سلیمان , ابوہارون عبدی , ابوسعید خدری

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي هَارُونَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ إِنَّا کُنَّا لَنَعْرِفُ الْمُنَافِقِينَ نَحْنُ مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ بِبُغْضِهِمْ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ إِنَّمَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هَارُونَ وَقَدْ تَکَلَّمَ شُعْبَةُ فِي أَبِي هَارُونَ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ

قتیبہ، جعفر بن سلیمان، ابوہارون عبدی، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ہم انصار لوگ، منافقین کو ان کے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بغض کی وجہ سے پہنچانتے ہیں۔ یہ حدیث غریب ہے۔ ابوہارون عبدی کے متعلق شعبہ کلام کرتے ہیں۔ پھر یہ حدیث اعمش سے بھی ابوصالح کے حوالے سے ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے۔

Sayyidina Abu Sa’eed al-Khudri (RA) said, “We the company of Ansar recognise the hypocrites by their jealousy for Ali ibn Abu Talib (RA) This hadith is gharib. Shu’bah questioned Abu Harun Abdi’s veracity. This is reported from A’mash, from Abu Saith, from Abu Sa’eed (RA)

یہ حدیث شیئر کریں