سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ قسامت کے متعلق ۔ حدیث 1069

کاٹ کھانے میں قصاص سے متعلق حضرت عمران بن حصین کی روایت میں اختلاف سے متعلق

راوی: محمد بن مثنی , محمد بن جعفر , شعبہ , قتادة , زرارة , عمران بن حصین

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قَاتَلَ يَعْلَی رَجُلًا فَعَضَّ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ فَانْتَزَعَ يَدَهُ مِنْ فِيهِ فَنَدَرَتْ ثَنِيَّتُهُ فَاخْتَصَمَا إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَعَضُّ أَحَدُکُمْ أَخَاهُ کَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ لَا دِيَةَ لَهُ

محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، قتادہ، زرارة، عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت یعلی کی ایک شخص سے لڑائی ہوگئی پھر ایک نے دوسرے کا ہاتھ کاٹ ڈالا اس نے اپنا ہاتھ اس کے منہ سے کھینچ لیا (اس وجہ سے) دوسرے کا دانت نکل گیا پھر دونوں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے لڑتے ہوئے اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے ایک شخص اپنے بھائی کو جانور کی طرح کاٹتا ہے (پھر وہ شخص دیت مانگتا ہے) اس کو کبھی دیت نہیں ملے گی۔

It was narrated from ‘Imran bin Husain that a man bit another man in the forearm, and his front tooth fell out, so he went to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and told him about that. He said: “Do you want to bite your brother’s forearm as a stallion bites?” And he judged it to be invalid. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں