شمائل ترمذی ۔ جلد اول ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان ۔ حدیث 380

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی میراث کا ذکر

راوی:

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلالُ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ مَالِکَ بْنَ أَنَسٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عُمَرَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ وَطَلْحَةُ وَسَعْدٌ وَجَائَ عَلِيٌّ وَالْعَبَّاسُ يَخْتَصِمَانِ فَقَالَ لَهُمْ عُمَرُ أَنْشُدُکُمْ بِالَّذِي بِإِذْنِهِ تَقُومُ السَّمَائُ وَالأَرْضُ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلی الله عليه وسلم قَالَ لا نُورَثُ مَا تَرَکْنَاهُ صَدَقَةٌ فَقَالُوا اللَّهُمَّ نَعَمْ وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌ طَوِيلَةٌ

مالک بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو ان کے پاس عبدالرحمن بن عوف اور طلحہ اور سعد بن ابی وقاص بھی تشریف لائے۔ (اس کے تھوڑی دیر بعد) حضرت عباس اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جھگڑتے ہوئے تشریف لائے۔ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سب حضرات کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ اس ذات پاک کی قسم دے کر پوچھتا ہوں جس کے حکم سے زمین و آسمان قائم ہیں کیا تمہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کا علم ہے ہم انبیاء کی جماعت کسی کو اپنا وارث نہیں بناتے جو کچھ ہم ترکہ چھوڑ جاتے ہیں وہ سب صدقہ ہوتا ہے ان سب حضرات نے فرمایا کہ بے شک یہ حضور صلی اللہ وسلم نے فرمایا ہے اس حدیث میں ایک طویل قصہ ہے۔

Maalik bin Aws bin Al-Hadthaan says: ''I attended the assembly of 'Umar Radiyallahu 'Anhu, At that time 'Abdurrahmaan bin 'Awf Radiyallahu 'Anhu and Sa'd bin Abi Waqqaas Radiyallahu 'Anhu were also present. (After a little while) 'Abbaas Radiyaalhu 'Anhu and Ali Radiyallahu 'Anhu came to solve a disagreement. 'Umar Radiyallhu 'Anhu said to them: 'I swear an oath by the One with whose command the skies and earth function, and I ask you, do you know of the saying of Rasulullah Sallallhu 'Alayhi Wasallam that we (the ambiyaa-prophets), do not make anybody our heirs. Whatever wealth we leave behind, is all left as sadaqah'. All those present replied: 'Verily true'. This hadith has a long story.

یہ حدیث شیئر کریں