شمائل ترمذی ۔ جلد اول ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان ۔ حدیث 385

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کا تذکرہ

راوی:

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِي فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لا يَتَمَثَّلُنِي قَالَ أَبِي فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ قَدْ رَأَيْتُهُ فَذَکَرْتُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ فَقُلْتُ شَبَّهْتُهُ بِهِ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِنَّهُ کَانَ يُشْبِهُهُ

کلیب رحمة اللہ علیہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد مبارک سنایا کہ جو مجھے خواب میں دیکھتے ہیں وہ حقیقتاً مجھ ہی کو خواب میں دیکھتے ہیں اس لئے کہ شیطان میرا شبیہ نہیں بن سکتا۔ کلیب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے اس حدیث کا حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے تذکرہ کیا اور یہ بھی کہا کہ مجھے خواب میں زیارت اقدس میسر ہوئی اس وقت مجھے حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا خیال آیا میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کہا کہ میں نے اس خواب کی صورت کو حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صورت کے بہت مشابہہ پایا ، اس پر حضرت ابن عباس نے اس کی تصدیق فرمائی کہ واقعی حضرت حسن آپ کے بہت مشابہ تھے۔

Kulayb bin Shihaab Al-Kufi says that Abu Hurayrah Radiyallahu 'Anhu narrated to me the mubaarak saying of Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam, that whomsoever sees me in a dream, has really seen me, because the shaytaan cannot impersonate me. Kulayb says, I mentioned this hadith to Ibn 'Abbaas Radiyallahu 'Anhu and also told him that I was blessed with the seeing of Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam in my dream. At that moment I thought of Hasan bin 'Ali Radiyallahu 'Anhu. I said to Ibn 'Abbaas Radiyallahu 'Anhu that I found the image in my dream very similar to that of Hasan Radiyallahu 'Anhu. Ibn 'Abbaas Radiyallahu 'Anhu verified my statement, that truly Hasan Radiyallahu 'Anhu was very similar to Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam in appearance.

یہ حدیث شیئر کریں