آہستہ آواز سے ذکر کرنے کے استحباب کے بیان میں
راوی: اسحاق بن ابراہیم ثقفی خالد حذاء ابی عثمان ابوموسی
و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ فَذَکَرَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِيهِ وَالَّذِي تَدْعُونَهُ أَقْرَبُ إِلَی أَحَدِکُمْ مِنْ عُنُقِ رَاحِلَةِ أَحَدِکُمْ وَلَيْسَ فِي حَدِيثِهِ ذِکْرُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ
اسحاق بن ابراہیم ثقفی خالد حذاء ابی عثمان حضرت ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک غزوہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے پھر اسی طرح حدیث روایت کی اس میں یہ بھی فرمایا جسے تم پکار رہے ہو وہ تمہاری سواری کی گردن سے بھی تمہارے زیادہ نزدیک ہے اور ان کی حدیث میں (لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ) کا ذکر نہیں ہے۔
Abu Musa, reported. We were along with Allah's Messenger (may peace be upon him) in an expedition. The rest of the hadith is the same (and there is an addition of these words in that): "He (the Holy Prophet) said: He Whom you are supplicating is nearer to every one of you than the neck of his camel." And there is no mention of these words: "There is no might and no power but that of Allah."