صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ ذکر دعا و استغفار کا بیان ۔ حدیث 2383

سوتے وقت کی دعا کے بیان میں

راوی: محمد بن مثنی , ابوداؤد شعبہ , ابن بشار عبدالرحمن عمرو بن مرہ سعد بن عبیدہ براء بن عازب

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَأَبُو دَاوُدَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ عُبَيْدَةَ يُحَدِّثُ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ رَجُلًا إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ مِنْ اللَّيْلِ أَنْ يَقُولَ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْکَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْکَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْکَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْکَ إِلَّا إِلَيْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَبِرَسُولِکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ فَإِنْ مَاتَ مَاتَ عَلَی الْفِطْرَةِ وَلَمْ يَذْکُرْ ابْنُ بَشَّارٍ فِي حَدِيثِهِ مِنْ اللَّيْلِ

محمد بن مثنی، ابوداؤد شعبہ، ابن بشار عبدالرحمن عمرو بن مرہ سعد بن عبیدہ حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ جب وہ اپنے بستر پر لیٹنے کا ارادہ کرے تو وہ ( اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْکَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْکَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْکَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْکَ إِلَّا إِلَيْکَ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَبِرَسُولِکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ فَإِنْ مَاتَ مَاتَ عَلَی الْفِطْرَةِ) پڑھے اے اللہ میں نے اپنی جان تیرے سپرد کی اور میں نے اپنے چہرے کو تیری طرف متوجہ کیا اور میں نے اپنی پشت تیری پناہ میں دی اور میں نے اپنا معاملہ رغبت اور خوف سے تیرے سپرد کیا پناہ اور نجات کی جگہ تیرے سوا کوئی نہیں میں تیری کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل کی اور تیرے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا جسے تو نے بھیجا ہے پس اگر وہ آدمی مر گیا تو فطرت پر مرا اور ابن بشار نے اپنی حدیث میں رات کا ذکر نہیں کیا۔

Al-Bara' b. 'Azib reported that Allah's Messenger (in may peace be upon him) commanded a person (in these words): When you go to bed during night, you should say: "O Allah, I surrender myself to Thee and entrust my affair to Thee, with hope in Thee and fear of Thee. There is no resort and no deliverer (from hardship but Thou). I affirm my faith in the Book which Thou revealed and in the Messengers whom Thou sent." If you die in this state you would die on Fitra, and Ibn Bashshdr did not make a mention of "night" in this hadith.

یہ حدیث شیئر کریں