صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ خواب کی تعبیر کا بیان ۔ حدیث 1952

خواب میں وضو کرنے کا بیان

راوی: یحیی بن بکیر , لیث , عقیل , ابن شہاب , سعید بن مسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي فِي الْجَنَّةِ فَإِذَا امْرَأَةٌ تَتَوَضَّأُ إِلَی جَانِبِ قَصْرٍ فَقُلْتُ لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ فَقَالُوا لِعُمَرَ فَذَکَرْتُ غَيْرَتَهُ فَوَلَّيْتُ مُدْبِرًا فَبَکَی عُمَرُ وَقَالَ عَلَيْکَ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغَارُ

یحیی بن بکیر، لیث، عقیل، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ایک بار ہم رسول اللہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک بار میں سویا ہوا تھا کہ میں نے اپنے آپ کو جنت میں دیکھا اور دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے پاس وضو کر رہی ہے میں نے پوچھا کہ کس کا محل ہے۔ لوگوں نے کہا کہ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہے مجھے عمر کی غیرت یاد آئی اور میں الٹے پاؤں واپس آگیا، عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ رونے لگے اور کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے ماں باپ آپ پر قربان کیا میں آپ پر غیرت کروں گا۔

Narrated Abu Huraira:
We were sitting with Allah's Apostle he said, "While I was sleeping, I saw myself in Paradise, and behold, a woman was performing ablution by the side of a palace. I asked, 'For whom is this palace?' They replied, 'For 'Umar' Then I remembered the Ghira of 'Umar and returned immediately." 'Umar wept (on hearing that) and said, " Let my father and mother be sacrificed for you, O Allah's Apostle! How dare I think of my Ghira being offended by you.'

یہ حدیث شیئر کریں