گھوڑے کے گوشت کھانے کا حکم
راوی: سلیمان بن حرب , حماد , عمرو بن دینار , محمد بن علی , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ وَأَذِنَ لَنَا فِي لُحُومِ الْخَيْلِ
سلیمان بن حرب، حماد، عمرو بن دینار، محمد بن علی، جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ خیبر کے دن گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا اور ہمیں گھوڑوں کے گوشت کے بارے میں اجازت دیدی۔