سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ کھانے پینے کا بیان ۔ حدیث 399

خرگوش کھانے کا بیان

راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , ہشام بن زید , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کُنْتُ غُلَامًا حَزَوَّرًا فَصِدْتُ أَرْنَبًا فَشَوَيْتُهَا فَبَعَثَ مَعِي أَبُو طَلْحَةَ بِعَجُزِهَا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُهُ بِهَا فَقَبِلَهَا

موسی بن اسماعیل، حماد، ہشام بن زید، انس بن مالک فرماتے ہیں کہ جب میں ایک مضبوط جسم کا لڑکا تھا تو میں نے ایک خرگوش شکار کیا اور اسے بھونا، حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کا پچھلا دم والا حصہ میرے ہاتھ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھیجا، میں اسے لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ نے اسے قبول فرما لیا۔

یہ حدیث شیئر کریں