سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ کھانے پینے کا بیان ۔ حدیث 402

گوہ کھانے کا بیان

راوی: قعنبی , مالک , ابن شہاب , ابوامامہ بن سہل بن حنیف , عبداللہ بن عباس

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ أَنَّهُ دَخَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتَ مَيْمُونَةَ فَأُتِيَ بِضَبٍّ مَحْنُوذٍ فَأَهْوَی إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ فَقَالَ بَعْضُ النِّسْوَةِ اللَّاتِي فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ أَخْبِرُوا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا يُرِيدُ أَنْ يَأْکُلَ مِنْهُ فَقَالُوا هُوَ ضَبٌّ فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ قَالَ فَقُلْتُ أَحَرَامٌ هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ لَا وَلَکِنَّهُ لَمْ يَکُنْ بِأَرْضِ قَوْمِي فَأَجِدُنِي أَعَافُهُ قَالَ خَالِدٌ فَاجْتَرَرْتُهُ فَأَکَلْتُهُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْظُرُ

قعنبی، مالک، ابن شہاب، ابوامامہ بن سہل بن حنیف، عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے آپ کے سامنے ایک بھنی ہوئی گوہ لائی گئی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ بڑھایا تو بعض عورتیں جو وہاں پر موجود تھیں انہوں نے کہا کہ حضور کو بتلاؤ (کہ یہ کیا ہے) کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے کھانا چاہتے ہیں پس لوگوں نے کہا یہ گوہ ہے چنانچہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارک اٹھا لیا۔ خالد بن ولید کہتے ہیں میں نے عرض کیا کیا یہ گوہ حرام ہے؟ فرمایا کہ نہیں لیکن چوں کہ یہ میری قوم کی سر زمین میں نہیں ہوتی اس واسطے مجھے اس سے اپنے دل میں نفرت محسوس ہوئی۔ حضرت خالد کہتے ہیں کہ پس میں نے اسے اپنی طرف گھسیٹا اور اسے کھایا اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دیکھ رہے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں