صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ خواب کی تعبیر کا بیان ۔ حدیث 1961

جب کوئی شخص دیکھے کہ اس نے کوئی چیز کھڑکی سے نکالی اور اسے دوسری جگہ لگا دیا

راوی: اسمعیل بن عبداللہ , عبدالحمید , سلمان بن بلال , موسیٰ بن عقبہ , سالم بن عبداللہ , اپنے والد

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَخِي عَبْدُ الْحَمِيدِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَأَيْتُ کَأَنَّ امْرَأَةً سَوْدَائَ ثَائِرَةَ الرَّأْسِ خَرَجَتْ مِنْ الْمَدِينَةِ حَتَّی قَامَتْ بِمَهْيَعَةَ وَهِيَ الْجُحْفَةُ فَأَوَّلْتُ أَنَّ وَبَائَ الْمَدِينَةِ نُقِلَ إِلَيْهَا

اسمعیل بن عبداللہ ، عبدالحمید، سلمان بن بلال، موسیٰ بن عقبہ، سالم بن عبداللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں نے ایک سیاہ عورت کو خواب میں دیکھا جس کے بال پریشان تھے وہ مدینہ سے نکلی یہاں تک کہ مہیعہ میں ٹھہری، جسے حجفہ کہا جاتا ہے، میں نے اس کی تعبیر کی کہ مدینہ کی وبا اس کی طرف منتقل کردی گئی۔

Narrated 'Abdullah:
The Prophet said, "I saw (in a dream) a black woman with unkempt hair going out of Medina and settling at Mahai'a, i.e., Al-Juhfa. I interpreted that as a symbol of epidemic of Medina being transferred to that place (Al-Juhfa)."

یہ حدیث شیئر کریں