جومردار کھانے پر مجبور ہوجائے
راوی: ہارون بن عبداللہ , فضل بن دکین , عقبہ بن وہب بن عقبہ ,
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَيْنٍ حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ وَهْبِ بْنِ عُقْبَةَ الْعَامِرِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ الْفُجَيْعِ الْعَامِرِيِّ أَنَّهُ أَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَا يَحِلُّ لَنَا مِنْ الْمَيْتَةِ قَالَ مَا طَعَامُکُمْ قُلْنَا نَغْتَبِقُ وَنَصْطَبِحُ قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ فَسَّرَهُ لِي عُقْبَةُ قَدَحٌ غُدْوَةً وَقَدَحٌ عَشِيَّةً قَالَ ذَاکَ وَأَبِي الْجُوعُ فَأَحَلَّ لَهُمْ الْمَيْتَةَ عَلَی هَذِهِ الْحَالِ قَالَ أَبُو دَاوُد الْغَبُوقُ مِنْ آخِرِ النَّهَارِ وَالصَّبُوحُ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ
ہارون بن عبد اللہ، فضل بن دکین ، عقبہ بن وہب بن عقبہ،فجیع عامری فرماتے ہیں کہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تشریف لے گئے اور عرض کیا کہ آپ ہمارے لئے کیا مردار کا کھانا حلال کرتے ہو؟ فرمایا کہ تمہارا کھانا کیا؟ انہوں نے کہا کہ شام کو پیالہ بھر دودھ اور صبح کو پیالہ بھر دودھ۔ ابونعیم فرماتے ہیں کہ عقبہ بن وہب نے اس کی تشریح میں مجھ سے بیان کیا صبح کو ایک پیالہ اور شام کو ایک پیالہ انہوں نے کہا کہ میرے باپ کی قسم میں بھوکا ہی رہتا ہوں۔ چنانچہ اس حالت میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے لئے مردار کو حلال قرار دیدیا۔
Narrated Al-Faji' ibn Abdullah al-Amiri:
Al-Faji' came to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) and asked: Is not dead meat lawful for us? He said: What is your food? We said: Some food in the evening and some in the morning. AbuNu'aym said: Uqbah explained it to me saying: a cup (of milk) in the morning and a cup in the evening; this does not satisfy the hunger. So made the carrion lawful for them in this condition.