جامع ترمذی ۔ جلد دوم ۔ مناقب کا بیان ۔ حدیث 1742

ابو محمد حسن بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے مناقب

راوی: ابوسعید اشج , عقبہ بن خالد , یوسف بن ابراہیم , انس بن مالک

حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ يَقُولُ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ أَهْلِ بَيْتِکَ أَحَبُّ إِلَيْکَ قَالَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ وَکَانَ يَقُولُ لِفَاطِمَةَ ادْعِي لِيَ ابْنَيَّ فَيَشُمُّهُمَا وَيَضُمُّهُمَا إِلَيْهِ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ

ابوسعید اشج، عقبہ بن خالد، یوسف بن ابراہیم، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ آپ اہل بیت میں سے سب سے زیادہ محبت کس سے کرتے ہیں؟ فرمایا حسن وحسین سے۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا کرتے تھے کہ میرے دونوں بیٹوں کو بلاؤ اور پھر انہیں سونگھتے اور اپنے ساتھ چپٹاتے۔ یہ حدیث انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت سے غریب ہے۔

Sayyidina Anas ibn Malik (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) was asked, ‘Which one of the people of your house is dearest to you?” He said, “Hasan and Husayn.” He would say to Sayyidah Fatimah (RA), “Call for me my two sons.’ Then, he would sniff them and hug them.

یہ حدیث شیئر کریں