کھانے کے بعد رومال سے ہاتھ صاف کرنا
راوی: مسدد , یحیی , ابن جریج , عطاء , ابن عباس
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَکَلَ أَحَدُکُمْ فَلَا يَمْسَحَنَّ يَدَهُ بِالْمِنْدِيلِ حَتَّی يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا
مسدد، یحیی، ابن جریج، عطاء، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اپنے ہاتھ کو ہرگز رومال سے صاف نہ کرے یہاں تک کہ انگلیوں کو چاٹ نہ لے یا چٹوا دے۔