سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ کھانے پینے کا بیان ۔ حدیث 456

کھانے کے بعد کیا کہے

راوی: مسدد , یحیی , ثور , خالد بن معدان , ابوامامہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ثَوْرٍ عَنْ خَالِدِ بَنِ مَعْدَانَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رُفِعَتْ الْمَائِدَةُ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا کَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَکًا فِيهِ غَيْرَ مَکْفِيٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَلَا مُسْتَغْنًی عَنْهُ رَبُّنَا

مسدد، یحیی، ثور، خالد بن معدان، ابوامامہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معمول تھا کہ جب ان کے سامنے دستر خوان اٹھا لیا جاتا تو فرماتے کہ تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں بہت زیادہ، پاکیزہ بابرکت کھانے کی جو نہ کفایت کرے اور نہ چھوڑا جائے اور اے ہمارے پروردگار ہم اس سے بے پرواہ نہیں ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں