صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ ذکر دعا و استغفار کا بیان ۔ حدیث 2425

سبحان اللہ وبحمدہ کی فضلیت کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , یحیی بن ابی بکر شعبہ , جریری عبداللہ جسری عمر عبداللہ بن صامت ابوذر

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي بُکَيْرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجِسْرِيِّ مِنْ عَنَزَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا أُخْبِرُکَ بِأَحَبِّ الْکَلَامِ إِلَی اللَّهِ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِي بِأَحَبِّ الْکَلَامِ إِلَی اللَّهِ فَقَالَ إِنَّ أَحَبَّ الْکَلَامِ إِلَی اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، یحیی بن ابی بکر شعبہ، جریری عبداللہ جسری عمر عبداللہ بن صامت حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ کلام کی خبر نہ دوں میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ کلام کی خبر دیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ کلام (سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ) ہے۔

Abu Dharr reported that Allah's Messenger (may peace be upon him) said: Should I not inform you about the words liked most by Allah? I said: Allah's Messenger, do inform me about the words liked most by Allah. He said: Verily, the words liked most by Allah are: "Hallowed be Allah and praise is due to Him."

یہ حدیث شیئر کریں