قناعت کا بیان ۔
راوی: ابوبکر , وکیع , ابومعاویہ , اعمش , ابوصالح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْظُرُوا إِلَی مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْکُمْ وَلَا تَنْظُرُوا إِلَی مَنْ هُوَ فَوْقَکُمْ فَإِنَّهُ أَجْدَرُ أَنْ لَا تَزْدَرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ قَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ عَلَيْکُمْ
ابوبکر، وکیع، ابومعاویہ، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دنیا میں اپنے سے کم والے کو دیکھو اور اپنے سے زیادہ والے کو مت دیکھو۔ ایسا کرنے سے امید ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی (کسی) نعمت کو حقیر نہ جانو گے۔
Abu Hurairah narrated that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Look at those who are beneath you and do not look at those who are above you, for it is more suitable that you should not consider as less the blessing of Allah." (Sahih)