مکروہ ادویہ کا سامان
راوی: محمد بن عبادہ , یزید بن ہارون , اسمعیل بن عیاش , ثعلبہ بن مسلم , ابوعمران
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَائِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَائِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ أَنْزَلَ الدَّائَ وَالدَّوَائَ وَجَعَلَ لِکُلِّ دَائٍ دَوَائً فَتَدَاوَوْا وَلَا تَدَاوَوْا بِحَرَامٍ
محمد بن عبادہ، یزید بن ہارون، اسماعیل بن عیاش، ثعلبہ بن مسلم، ابوعمران، ام درداء، ابودرداء فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے بیماری اور علاج دونوں نازل فرمائے ہیں اور ہربیماری کی دوا بھی رکھی ہے لہذا (بیماری میں) علاج کیا کرو اور حرام طریقہ سے علاج نہ کیا کرو۔